ترکیہ: صدر ایردوان کی طرف سے ایران کے لئے تعزیتی پیغام

میں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں اور برادر ملک ایران کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

2083880
ترکیہ: صدر ایردوان کی طرف سے ایران کے لئے تعزیتی پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے آج ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے جاریکردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ایران کے صوبہ کیرمان میں کئے گئے منفور حملوں پر ہمیں شدید افسوس ہوا ہے۔ میں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اللہ سے رحمت و مغفرت کا اور زخمیوں کے لئے فوری شفاء کا طلبگار ہوں۔ میں دوست اور برادر ملک ایران کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں"۔

واضح رہے کہ آج ایران کے صوبہ کیرمان میں پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی قبر کے قریب 2 مختلف دھماکوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں