موساد کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں کاروائی کی خبریں من گھڑت ہیں، صدر ایرسن تاتار

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کبھی بھی اپنی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی اجازت نہیں دے گی

2075190
موساد کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں کاروائی کی خبریں من گھڑت ہیں، صدر ایرسن تاتار

اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کی گئی ہے کہ اسرائیلی خفیہ سروس موسادشمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں یہودیوں کے خلاف قاتلانہ حملے کو روکا تھا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا تھاھ کہ انہوں نے موسادشمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں میں یہودیوں کے خلاف ایران کے قاتلانہ  اقدام کا سد باب کیا ہے

اسرائیل کے اس دعوے پر  شمالی قبرص میں رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

صدر ایرسن تاتار نے کہا، " شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں میں ایسا کوئی واقعہ  پیش نہیں  آیا۔"

تاتار نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں سمندری، زمینی اور فضائی  راستوں  پر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی  ہیں۔ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کبھی بھی اپنی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی اجازت نہیں دے گی۔"

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی قبرص میں دو اشخاص کو گرفتار کیا گیا تا ہم  ہمارے ملک میں ایسا کوئی واقع سامنے نہیں آیا۔

صدر نے بتایا کہ ہمارے تمام تر متعلقہ ادارے ترکیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں