یکم جنوری سے 30 نومبر تک انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 30 نومبر کے درمیان انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 15 ملین 371 ہزار 773 تک پہنچ گئی، جو 2019 کو پیچھے چھوڑ کر سیاحت میں ایک ریکارڈ سال کے طور پر جانا جاتا ہے

2073348
یکم جنوری سے 30 نومبر تک انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

یکم جنوری سے 30 نومبر کے درمیان انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعدادمیں نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے   اور یہ تعداد  15 ملین 371 ہزار 773 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 30 نومبر کے درمیان انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 15 ملین 371 ہزار 773 تک پہنچ گئی، جو 2019 کو پیچھے چھوڑ کر سیاحت میں ایک ریکارڈ سال کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس سال انطالیہ میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں روس 3  ملین  401 ہزار 704 سیاحوں کے ساتھ پہلےنمبر پر ، جرمنی 3 ملین  285 ہزار 822 مہمانوں کے ساتھ دوسرے، برطانیہ ایک  ملین  188 ہزار 263 سیاحوں کے ساتھ تیسرے اور پولینڈ ایک ملین  58 ہزار  943 سیاحون کے ساتھ  چوتھے نمبر  پر  ہے  ، ان ممالک کے بعد ہالینڈ، قازقستان، رومانیہ اور چیکیا کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں