ترکیہ یونییسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا رکن منتخب

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ "ترکی کو عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا ہے

2067731
ترکیہ یونییسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا رکن منتخب

ترکیہ کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا رکن منتخب  کرلیا گیا ہے۔

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ "ترکی کو عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اپنی 4 سالہ رکنیت کے دوران، ترکیہ ، کمیٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ، عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست کے امیدواروں کے بارے میں فیصلہ سازی کے عمل میں، عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  عالمی ثقافتی ورثہ کنونشن کی باڈی  کا ہر سال باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہوتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  ترکیہ نے  2017 کے درمیان کمیٹی میں بھی حصہ لیا تھا ۔



متعللقہ خبریں