غزّہ کے زخمی بچے علاج کے لئے ترکیہ پہنچ گئے

غزّہ سے براستہ مصر 3 زخمی بچے علاج کی غرض سے ترکیہ لائے گئے ہیں: ترکیہ وزارت صحت

2068141
غزّہ کے زخمی بچے علاج کے لئے ترکیہ پہنچ گئے
gazzeli yarali cocuklar ankara.jpg
gazzeli yarali cocuk ankara.jpg
gazzeli yarali cocuklar ankara.jpg
gazzeli yarali cocuk ankara.jpg

ترکیہ، اسرائیل کے زیرِ محاصرہ ،غزّہ کے لئے امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔

کینسر کے مریضوں اور شدید زخمیوں کو علاج کی غرض سے ترکیہ لانے کے بعد پہلی دفعہ زخمی بچوں کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ترکیہ وزارت صحت،غزّہ سے مصر کے العارش ہوائی اڈّے  پر لائے گئے زخمی بچوں کو علاج کی غرض سے بذریعہ ایمبولینس طیاروں کے ترکیہ لے آئی ہے۔

وزیر صحت فخر الدین قوجا نے انقرہ کے ایسن بوعا ہوائی اڈّے پر زخمی بچوں کا خیر مقدم کیا۔

بچوں کو ہوائی اڈّے سے ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہوائی اڈّے پر جاری کردہ بیان میں فخر الدین قوجا نے کہا ہے کہ زخمی بچوں میں سے ایک 2 سالہ بچہ اور دیگر دو 9 اور 10 سال کی بچیاں ہیں۔ زخمی بچوں کا علاج ایت لک سٹی ہسپتال میں کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں