امریکی نژاد ترک برادری ثقافتی تعلقات میں پل کا کام کرتی ہے: التون

صدارتی  شعبہ  اطلاعات کے ڈائریکٹر فخر الدین التون نے ترک دن کی پریڈ سے خطاب میں کہا کہ ترک-امریکی کمیونٹی ثقافتی تعلقات میں ایک اہم پل کا کام کرتی ہے

2141239
امریکی نژاد ترک برادری ثقافتی تعلقات میں پل کا کام کرتی ہے: التون

صدارتی  شعبہ  اطلاعات کے ڈائریکٹر فخر الدین التون نے کہا کہ ترک-امریکی کمیونٹی ثقافتی تعلقات میں ایک اہم پل کا کام کرتی ہے۔

التون نے نیو یارک میں منعقدہ "41 ویں سالانہ ترک دن کی پریڈ" کے موقع پر میڈیسن اسکوائر پارک میں ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ ترک نژاد امریکی کمیونٹی سے خطاب کیا۔

التون نے کہا کہ ترک-امریکی کمیونٹی، جو 80 سال سے موجود ہے اور دن بہ دن اپنی بڑھتی ہوئی تاثیر کے ساتھ امریکہ کا ایک مضبوط اور متحرک عنصر بن چکی ہے، ترکیہ۔ امریکہ ثقافتی تعلقات میں ایک اہم پل کا کام کرتی ہے۔

التون نے کہا کہ ترک-امریکی کمیونٹی کو ترک قوم کے نمائندوں اور شہری سفارت کاروں کے طور پر دیکھا جاتا ہے ہم امریکہ میں غیر سرکاری تنظیموں میں فعال کردار ادا کرنے اور آپ کے معاشرے کا ایک موثر عنصر بننے کے لیے ہمیشہ آپ کی حمایت کرتے ہیں۔

 التون نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات قائم کرنا ہمارا مقصد ہے جو امن، جمہوریت اور خوشحالی کے بارے میں ایک مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں اور تقریباً 70 سال سے اتحادی تعلقات م میں جڑےہیں۔

التون نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی حکام سے مسلمانوں اور ترک برادریوں کے خلاف نفرت انگیز کارروائیوں کے خلاف سخت اقدامات کی توقع رکھتے ہیں

 



متعللقہ خبریں