اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، صدر رجب طیب ایردوان

اگر اسرائیل  قتل عام کو اسی طریقے سے جاری رکھتا ہے تو  یہ پوری دنیا میں لعنت و ملامت بھیجی جانے والی ایک دہشت گرد ریاست  ہونے کی توثیق کرا لے گا"

2064796
اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، صدر رجب طیب ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان   کا کہنا ہے کہ اسرائیل  ایک شہر کے انسانوں مکمل طور پر ختم کرنے کی حکمت عملی کو اپنائے ہوئے ہے۔ میں دو ٹوک اور دل تسکین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اسرائیل ایک دہشت گرد  ریاست ہے۔

صدر  و آک  پارٹی کے رہنما  ایردوان نے  اپنے پارلیمانی گروپ سے  خطاب کیا۔

جناب ایردوان نے کہا کہ میں  نتن یاہو سے  صدا بند ہو کر کہتا ہوں ،  تمہارے پاس ایٹم  بم ، نکلیئر بم ہیں اور تم ان کے بل بوتے  دھمکیاں دیتے ہو۔  تم چاہے  کس چیز کے بھی مالک کیوں نہ ہو، تمہاری روانگی عنقریب ہے۔

صدر ایردوان نے کہا "اگر اسرائیل  قتل عام کو اسی طریقے سے جاری رکھتا ہے تو  یہ پوری دنیا میں لعنت و ملامت بھیجی جانے والی ایک دہشت گرد ریاست  ہونے کی توثیق کرا لے گا"۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہم ،چاہے ا س سے بعض لوگ بے چینی محسوس کریں تو بھی    حماس کے کارندوں  کے اپنے وطن و جانوں کا  تحفظ کرنے والے   مزاحمت کار ہونے کی حقیقت کو بیان  کرنے سے   ہر گز  ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے  بتایا کہ "ہم، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں 121 ' مثبت' ووٹوں سے منظور کردہ  غزہ کی قرارداد پر  غیر جانبدا ر رہنے والے ممالک  سے ٹیلی فونک رابطے قائم کریں گے۔و 'غیر حاضری' کا مطالبہ کریں گے، جسے ۔ دو طرفہ بنیادوں پر ہم اسرائیل کو بین الاقوامی میدان میں تنہا کرنا جاری رکھیں گے۔ دو طرفہ منصوبے میں  فلسطین کو    ہر طرح کی انسانی امداد پہنچائی جا رہی ہے تو  ہم عالمی میدان میں اسرائیل کو  تنہا  بنانے   کی کوششوں پر عمل پیرا رہیں گے۔

جناب ایردوان  نے مزید کہا کہ "ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے کہ غزہ کے مظلوم عوام کو بے دردی سے قتل کرنے والے اسرائیل کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔"



متعللقہ خبریں