شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کروانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ حقان  فیدان

وزیرخارجہ  فیدان نے ان خیالات کا اظہار  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ    کے  پریس کو بیان دیتے ہوئے کیا

2062813
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کروانے کی  کوششیں جاری رکھیں گے:  وزیر خارجہ حقان  فیدان

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے کہا کہ بطور ترکیہ، وہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے حقوق اورتسلیم کروانے کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام  کرتے رہیں گے۔

وزیرخارجہ  فیدان نے ان خیالات کا اظہار  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ    کے  پریس کو بیان دیتے ہوئے کیا۔

وزیرخارجہ  فیدان نے کہا کہ  دنیا میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ    کو تسلیم کروانے  کے  لیے اٹھائے گئے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریہ ترکیہ کے طور پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کے وجود اور تسلسل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترک سفارت کاری کے طور پر، ہم جزیرے پر موجود ترک کمیونٹی کے حقوق اور ترک ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

 فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کو  باعزت زندگی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ سرگرم ہیں۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ یہ ایک طویل اور دشوار گزار راستہ ہے  لیکن ہم اس سے نہیں تھکتے اورصدر ایردوان نے بالکل صحیح کہا ہے کہ  ہم اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں