صدر ایردوان کی طرف سے آذربائیجان کے لئے تہنیتی پیغام

میں، برادر ملک آذربائیجان کے 8 نومبر یومِ فتح کی دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قاراباغ آذربائیجان کی زمین ہے اور انشاء اللہ تا قیامت آذربائیجان کی ہی رہے گی: صدر رجب طیب ایردوان

2062268
صدر ایردوان کی طرف سے آذربائیجان کے لئے تہنیتی پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے فتح قارا باغ کی تیسری سالانہ یاد کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں، برادر ملک آذربائیجان کے 8 نومبر یومِ فتح کی دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں، قارا باغ کی آزادی کے لئے 44 دن نہایت دلیری اور جرات مندی کے ساتھ لڑنے والے غازیوں  اور شہیدوں کو نذرانہ عقیدت و احترام پیش کرتا ہوں۔ قاراباغ آذربائیجان کی زمین ہے اور انشاء اللہ تا قیامت آذربائیجان کی ہی رہے گی"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے پیغام کے ساتھ ترکیہ اور آذربائیجان کے پرچم بھی شیئر کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں