ترکیہ: ہم، فلسطین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے

ترکیہ نے ایک دفعہ پھر پوری دنیا کے لئے اعلان کر دیا ہے کہ ہم فلسطین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے: فخر الدین آلتن

2057279
ترکیہ: ہم، فلسطین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے

ترکیہ صدارتی  محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا کہ "ترکیہ نے ایک دفعہ پھر پوری دنیا کے لئے اعلان کر دیا ہے کہ ہم فلسطین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے"۔

آلتن نے کل استنبول میں منعقدہ "گرینڈ فلسطین جلوس" کے بارے میں سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان، نام نہاد  مہذّب اور جمہوری ممالک  کے دوغلے پن اور بزدلی  کے مقابل حقیقت کو ببانگ دہل بیان کر رہے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، معصوم شہریوں کے مقابل اسرائیل کے جنگی جرائم کی طرف سے ہرگز لاپرواہی نہیں برتیں گے۔ ہمارے عوام نے آج استنبول میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا ایک ناقابل فراموش مظاہرہ کیا ہے۔ گرینڈ فلسطین جلوس کے دوران ہم نے پوری دنیا کے لئے دوبارہ اعلان کر دیا ہے کہ ہم فلسطین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے"۔

فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ "انسانی امداد بھیجنے اور کوئی سمجھوتہ کرنے کے لئے ترکیہ نے ہر ممکنہ کوشش کی ہے۔ لیکن اسرائیل کا تشدد پر اصرار ہماری تمام کوششوں کے راستے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ غزّہ میں صرف نسلی صفائی کی کوشش میں ہیں۔ جیسا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے بھی کہا ہے   کہ ہم بین الاقوامی عدالت کی طرف رجوع کریں گے اور اسرائیل کو جنگی مجرم ٹھہرائیں گے۔ شہریوں کے محافظ بین الاقوامی قانون کو اس قدر سنگدلی  اور لا پرواہی کے ساتھ روندا نہیں جا سکتا"۔

آلتن نے کہا ہے کہ کل اقوام متحدہ کے اجلاس میں کروائی گئی رائے شماری نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی برادری کی نگاہ میں بھی تنہا ہو گیا ہے۔ جو ملک اقوام متحدہ کے جنرل  کمیٹی اجلاس میں ویٹو کا اختیار استعمال کر کے اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں انہیں شہریوں کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ تعاون  اور جنگی جرم میں شامل ہونے پر شرمسار ہونا چاہیے۔ ہم اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرانا اور اس کے ساتھ ساتھ فائر بندی کے لئے دباو ڈالنا بھی جاری رکھیں گے  اور سفارتی کوششوں کے لئے بھی دروازے کھُلے  رکھیں گے۔ اس وقت اگرچہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی پر مبنی سنگدلانہ پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ہم اپنی سفارتی کوششیں ترک نہیں کریں گے"۔



متعللقہ خبریں