وزیر خارجہ حاقان فیدان کے متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے وزیر خارجہ حاقان  فیدان کو شرف ملاقات بخشا

2055489
وزیر خارجہ حاقان فیدان کے  متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے وزیر خارجہ حاقان  فیدان کو شرف ملاقات بخشا۔

ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ اعلیٰ سطحی رابطوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کا دورہ کرنے والے فیدان نے صدرِمملکت  النہیان سے ملاقات کی۔

فیدان نے ابوظہبی میں اپنے رابطوں کے ایک حصے کے طور پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے بھی ملاقات کی۔

مزید برآں، سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، وزیر فیدان نے ہنگری کے امور خارجہ اور غیر ملکی تجارت کے وزیر پیٹر سیجارتو سے فون پر بات کی۔ جس دوران  ایجنڈے کے  حوالے سے پیش رفت  کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق حاقان  فیدان آج قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیر فیدان دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات کریں گے اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ان کو شرف ملاقات بخشیں گے۔

توقع ہے کہ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات بالخصوص ترکیہ-قطر اعلی حکمت عملی کمیٹی  کے نویں اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت کی جائے گی جسے مستقبل قریب میں  دوحہ میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں