ترکیہ میں فلسطین کے حق میں احتجاجی جلوس

دارالحکومت انقرہ میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے احتجاجی جلوس نکالا گیا، مظاہرین نے "قدس تمہیں سلام،  تیری مزاحمت کو دوام" کے نعرے لگائے

2050997
ترکیہ میں فلسطین کے حق میں احتجاجی جلوس
istanbul filistin destek.jpg
annkara filistin destek.jpg

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے احتجاجی جلوس نکالا گیا ہے۔

"فلسطین ہم تمہارے ساتھ ہیں، اسرائیل پر لعنت ہو" کے نعرے سے نکالے گئے اس جلوس میں کثیر تعداد میں سول سوسائٹیوں نے شرکت کی۔

آنت پارک میں منعقدہ جلوس میں ترانے گائے گئے اور شرکاء نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے "قدس تمہیں سلام،  تیری مزاحمت کو دوام" کے نعرے لگائے۔

فلسطین کے انقرہ کے لئے سفیر فائض مصطفیٰ نے جلوس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل، غزّہ میں بچّوں ، بوڑھوں اور عورتوں کی تفریق کئے بغیر 2 ہزار سے زائد انسانوں کو ہلاک کر چُکا ہے۔

استنبول  کے علاقے فاتح میں بھی فلسطین پر جاری اسرائیلی تشدد  کے خلاف "گرینڈ فلسطین مارچ" کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مارچ میں سول سوسائٹیوں  کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مارچ میں فروغِ علم وقف کے انتظامی وقف کے سربراہ بلال ایردوان، ترکیہ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر مصطفیٰ شن توپ اور  سابق وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُونے بھی شرکت کی۔

مارچ میں شریک ڈرون فرم 'بائکار'  کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ سلجوق بائراکتار  نے کہا ہے کہ "ہم، ظلم کے مقابل آواز بلند کرنے کے لئے گرینڈ فلسطین مارچ  میں اپنے کنبے کے ہمراہ بایزید سے آیا صوفیہ تک مارچ کر رہے ہیں"۔

مارچ کے شرکاء نے آیا صوفیہ میں محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ارباش کی امامت میں مغرب کی نماز ادا کی اور فلسطین میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا کی گئی۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں سول سوسائٹیوں کے نمائندوں اور شہریوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں جلوس نکالے اور مارچ کی۔



متعللقہ خبریں