سفیر  سردار کلیچ ، فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی کوہ آعری کی تصویر اور شئیر پر شدید تنقید

آرمینیا نارملائزیشن کے عمل کے لیے ترکیہ کے خصوصی نمائندے، سفیر کلیچ  نے اپنے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کولونا کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے

2046249
سفیر  سردار کلیچ ، فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی کوہ آعری کی تصویر اور شئیر پر شدید تنقید

سفیر  سردار کلیچ ، فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی جانب سے کوہ آعری کی تصویر کے ذریعے کی گئی پوسٹ کے بارے میں کہا ہے کہ کولونا  آپ کو جغرافیہ کی بنیادی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔

آرمینیا نارملائزیشن کے عمل کے لیے ترکیہ کے خصوصی نمائندے، سفیر کلیچ  نے اپنے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کولونا کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جناب وزیر، اس تصویر میں کوہ آرعری ترکیہ کی سرحدوں کے اندر ہے اور اس لیے ترکی کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اس لیے مجھے ڈر ہے کہ آپ  جس ملک میں  ہیں، یا تو آپ کو شدید الجھن میں ڈال دیا ہے یا آپ کو بنیادی جغرافیہ جاننے کی  اشد ضرورت ہے۔

سفیر کلیچ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں پریشان ہوں کہ ایک ایسے ملک کی  وزیر خارجہ جس کے رویے سے خطے میں امن 30 سال تک خراب ہو گیا، اب اس طرح کی اشتعال انگیزیوں سے خطے میں معمول کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

کولونا نے اپنی پوسٹ میں "میں آرمینیا واپس آ گی ہوں " کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کوہ آعری پر مشتمل ایک تصویر شیئر کی ہے ۔



متعللقہ خبریں