متحدہ عرب امارات کے صدر کا ترکیہ اور ترک عوام سے اظہار یکجہتی

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی ویم کی خبر کے مطابق النہیان نے صدر ایردوان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی

2044853
متحدہ عرب امارات کے صدر کا ترکیہ اور ترک عوام سے اظہار یکجہتی

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے ترکیہ  کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی ویم کی خبر کے مطابق النہیان نے صدر ایردوان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

النہیان نے بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور برادر ترک عوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ہر طرح کی  دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔

حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کی جلد صحت یابی کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے  متحدہ عرب امارات کے صدر نے ترکیہ اور ترک عوام کے دعا کی کہ اللہ کریم  آپ کو ہر قسم کے شر سے محفوظ  رکھے۔



متعللقہ خبریں