موعلا آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

بحیرہ روم اور ایجین کے سنگم پر واقع موعلا  اپنی قدرتی خوبصورتی اور قدیم شہروں کے لیے مشہور ہے، 340 ہزار بستروں کی گنجائش کے ساتھ مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی خدمت کرتا ہے

2038267
موعلا  آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ترکی کے اہم سیاحتی مراکز  میں سے  موعلا کو 8  ماہ میں آنے والے سیاحوں کی تعداد  2  ملین  429 ہزار 981 سیاح تشریف لائے ہیں۔

بحیرہ روم اور ایجین کے سنگم پر واقع موعلا  اپنی قدرتی خوبصورتی اور قدیم شہروں کے لیے مشہور ہے، 340 ہزار بستروں کی گنجائش کے ساتھ مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی خدمت کرتا ہے۔

ہر سال لاکھوں سیاحوں کی میزبانی کرنے والا یہ شہر ترکیہ آنے والے برطانوی سیاحوں کی اکثریت کی میزبانی کرتا رہتا ہے۔

سال کے 8 ماہ کے عرصے میں 2 ملین 429 ہزار 981 سیاحوں نے موعلا  کی سیر کی۔

جن ممالک میں سب سے زیادہ سیاح آئے ان میں 1 ملین،  23 ہزار 554 افراد کے ساتھ برطانیہپہلے نمبر پر  283 ہزار 604 افراد کے ساتھ روس، 161 ہزار 669 افراد کے ساتھ پولینڈ، 138 ہزار 583 افراد کے ساتھ جرمنی اور 64 ہزار 121 افراد کے ساتھ کا نمبر آتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک سے  758 ہزار 450 سیاح اس شہر میں آئے۔

سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں