ترکیہ، امریکہ کے لیے ایک قابل قدر اتحادی ملک ہے : ترجمان میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر، روزانہ کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ ہمارے ترک حکومت کے ساتھ تعمیری اور قریبی تعلقات ہیں۔ ترکیہ ہمارے لیے ایک قابل قدر اتحادی ہے

2037700
ترکیہ، امریکہ کے لیے ایک قابل قدر اتحادی ملک ہے : ترجمان میتھیو ملر

امریکہ  نے کہا کہ ترکیہ ان کے لیے ایک قابل قدر اتحادی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر، روزانہ کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ ہمارے ترک حکومت کے ساتھ تعمیری اور قریبی تعلقات ہیں۔ ترکیہ ہمارے لیے ایک قابل قدر اتحادی ہے۔

 انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں صدر رجب طیب ایردوان (بھارت میں جی 20 لیڈرز سمٹ) سے ملاقات کی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC) نے روسی اشرافیہ اور روس کے صنعتی اڈے، مالیاتی اداروں اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کو نشانہ بنایا تاکہ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ  روس پابندیوں سے بچنے میں کامیاب رہا ہے۔ انہ۔وں نے کہا کہ  ترکیہ میں قائم 3 کمپنیاں اور ایک ترک شہری جنہوں نے مدد فراہم کی تھی، پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں