ہم ترکیہ میں براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کریں گے، ترک صدر

ایردوان نے درمیانی مدت کے پروگرام کا اعلان کیا، جس میں ترک معیشت کے حوالے سے اہداف اور پالیسیاں شامل تھیں

2033938
ہم ترکیہ میں براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کریں گے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم براہ راست سرمایہ کاری کو اپنے ملک کی جانب راغب کریں گے۔

دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں، ایردوان نے درمیانی مدت کے پروگرام کا اعلان کیا، جس میں ترک معیشت کے حوالے سے اہداف اور پالیسیاں شامل تھیں۔

صدر نے کہا کہ "ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنی تجارت میں ایک نئی جہت شامل کرنے کے زیر مقصد کسٹم یونین کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔ہم بیوروکریٹک اور قانونی پیشن گوئی کو مضبوط بنا کر اپنے ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا ہدف رکھتے  ہیں۔"

جناب صدر نے کہا کہ"2023 کے پہلے نصف میں 3.9 فیصد کی شرح نمو کو حاصل کر کے  ہم نے ترقی کی کارکردگی کو 12 سہ ماہیوں تک  بڑھایا ہے۔  جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہم  13 سالوں سے تواتر سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

اپنی سہ ماہی ترقی کی کارکردگی کے ساتھ، ترکیہ OECD ممالک میں مثبت طور پر ممتاز ہے۔ ایک بار پھر، اس عرصے میں، ہم پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کے سالانہ اقتصادی حجم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔"



متعللقہ خبریں