ترکیہ: دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رہے گی

دہشت گردوں کو خواہ کسی کی بھی پشت پناہی کسی کی بھی مدد کیوں نہ حاصل ہو ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پورے عزم  و ارادے کے ساتھ جاری رکھیں گے: وزیر داخلہ علی یرلی قایا

2032422
ترکیہ: دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رہے گی
yerlikaya diyarbakir anneleri.jpg
ali yerlikaya.jpg

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی قایا  نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو خواہ کسی کی بھی پشت پناہی کسی کی بھی مدد کیوں نہ حاصل ہو ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پورے عزم  و ارادے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

علی یرلی قایا نے ضلع دیار بکر میں ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکی طرف سے اغوا کئے گئے بچوں کی، ماوں  کے دھرنے کے پانچویں سال کے موقع پر سوشل میڈیا پیج سے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " دہشت گردی کے خلاف ان ماوں کے باوقار  روّیہ پوری با ضمیر دنیا دیکھ رہی ہے اوران کی  دل دہلا دینے والی فریادیں ساری دنیا میں بازگشت کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دہشت گردوں کو کس کی پشت پناہی  یا مدد   حاصل ہے دہشت گردی کے خلاف ہماری   جدوجہد پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رہے گی"۔



متعللقہ خبریں