ترکیہ کی معیشت   میں  امسال کی دوسری سہ ماہی میں 3.8 فیصد اضافہ

ترکیہ کے محکمہ شماریات (TUIK) نے اس سال کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون کی مدت) کے لیے مجموعی مقامی  پیداوار (جی ڈی پی) کے اعدادو شمار پیش کیے ہیں

2031399
ترکیہ کی معیشت   میں  امسال کی دوسری سہ ماہی میں 3.8 فیصد اضافہ
Mehmet Şimşek.jpg

ترکیہ کی معیشت   میں  امسال کی دوسری سہ ماہی میں 3.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ترکیہ کے محکمہ شماریات (TUIK) نے اس سال کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون کی مدت) کے لیے مجموعی مقامی  پیداوار (جی ڈی پی) کے اعدادو شمار پیش کیے ہیں۔

اس کے مطابق، گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں جی ڈی پی میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پروڈکشن کے لحاظ سے  جی ڈی پی کا تخمینہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے سال کی دوسری سہ ماہی میں موجودہ قیمتوں میں 60.7 فیصد بڑھ گیا اور 5 کھرب 502 ارب 192 ملین لیرا ہو گیا ہے۔ جی ڈی پی کی دوسری سہ ماہی کی مالیت موجودہ قیمتوں میں 271 ارب 468 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر خزانہ مہمت شمشیک  نے دوسری سہ ماہی کی شرح نمو 3.8 فیصد ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ ہم نےنافذ کردہ اپنی پالیسیوں  کے مثبت اثرات دیکھنا شروع کردیے ہیں اور ان اثرات کو مستقل اور مستحکم  بنانے کے لیے  ضروری  اقدامات کرتے رہیں گے ۔

مہمت شمشمیک  نے  کہا ہے کہ سخت عالمی مالیاتی حالات اور عالمی تجارت کے باوجود جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو زلزلے  (6 فروری کو قہرامان ماراش میں زلزلےکا مرکز )کی وجہ سے   ہوا ہےاس کے باوجود  ہماری معیشت نے سال کی دوسری سہ ماہی میں اپنی مضبوط ترقی کی کارکردگی کو جاری رکھا ہے اور ہم زلزلے کے معاشی اثرات کی تلافی کرنے کی کوشش  جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں