صدر ایردوان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس

کابینہ کے اجلاس کے بعد  خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے عوام کو یقین دہانی  کروائی ہے کہ  جلد ہی مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے اسے  سنگل ڈیجٹ تک نیچے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 21 سالوں میں مہنگائی کی اوسط شرح 15 فیصد  رہی ہے

2021454
صدر ایردوان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس

صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت  بیش تپے  صدارتی محل میں میں  کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد  خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے عوام کو یقین دہانی  کروائی ہے کہ  جلد ہی مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے اسے  سنگل ڈیجٹ تک نیچے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 21 سالوں میں مہنگائی کی اوسط شرح 15 فیصد  رہی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ہم اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔  ہم نے  اپنی  40 سال سے زائد سیاسی زندگی میں کبھی بھی اپنی قوم کی خدمت کے علاوہ کوئی  اور مقصد حاصل نہیں کیا ہے۔ ہم نے اپنی جدو جہد  کے دوران  ایک لمحے کے لیے بھی اپنی نظریں افق سے نہیں ہٹائی  ہیں۔  ترکیہ صدیوں بعد  عالمی ترقی یافتہ ممالک کی لیگ میں شامل ہو رہا ہے۔

ہم  جمہوریہ  ترکیہ کے قیام کی دوسری صدی کو ترک صدی کا روپ دینے میں کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کرتے ہیں۔ بحیثیت ایک  قوم  ہونے کے ناتے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے  کی  طاقت اور ایمان سے لبریز ہیں۔  اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیےترکیہ میں  بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ بس ہمیں آپس میں اتحاد    اور  یکجہتی کی ضرورت ہے۔

ہم اپنی معاشی مشکلات  سے بھی آگاہ ہیں  اور  عوام کو  باہر منڈیوں اور مارکیٹ میں جن مسائل کا سامنا ہے  ان پر بھی گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔   یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی قوم کی آواز پر کان دھریں۔ ہم نے سرمایہ کاری اور روزگار کو ترجیح دے کر ترکیہ کو ترقی  کی راہ پر گامزن کیا ہے اور اسے مستحکم بنایا ہے۔  ہم نے تعلیم سے لے کر صحت تک، نقل و حمل سے لے کر توانائی تک ہر شعبے میں اپنے  تمام شہریوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرنے کا بنیادی ڈھانچہ قائم کررکھا ہے۔

صدر ایردوان نےخطاب  کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 21 سالوں کی اوسط مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے نیچے ہے۔ ہم ترکیہ کی اس پرانی  اور قدیم بیماری سے  نبرد آزما ہیں۔  ہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دوبارہ سنگل ڈیجٹ تک لانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ ۔ اس عمل میں دو پہلو ایسے ہیں جن پر ہم نے   ہم کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں ۔ ان میں سے ایک روزگار ہے اور دوسرا  شرح ترقی ہے اور  ہم اسی سوچ  کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ترک صدی تعمیر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت  ترکیہ کی ترقی کے لیے  جدو جہد کرنے والے تمام افراد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہا ہوں ۔انسانوں کی طرح مملکتوں کو بھی کبھی کبھاراتار چڑھاو کا سامنا   کرنا پڑتا ہے۔  ملک کے اندر پیدا ہونے والے بحرانوں، عالمی بحرانوں  اور علاقائی عالمی بحرانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی تمام پریشانیاں عارضی ہیں۔ ترکیہ  کے پاس طاقت، مواقع اور صلاحیت  موجود ہے۔  ہمیں اپنے پیروں کے نیچے کنکروں کو آگے بڑھتے  سمندر سے ہماری توجہ ہٹانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ ملک کے قومی مفادات اور قوم کے مشترکہ مفادات کو چھوٹی توقعات اور خدشات پر مقدم رکھنا ہے۔

ہماری قوم پچھلی صدی میں بھی یہ کامیابی کی کہانی کئی بار لکھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چناق قلعے میں تحریر کردہ  قومی  جدو جہد میں  بہادری کی داستانہمارے سامنے ہے۔ہم نے  قبرص میں ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے اپنے ہم شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے  گبر پہاڑ پر اپنی  داستان تحریر کی ہے۔ گزشتہ 21 سالوں میں ہم نے جو بھی جدوجہد کی ہے ترک قوم ہمارے ساتھ رہی ہے۔ ہماری قوم  نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دے کر کامیابی کی یہ کہانی تحریر کی ہے۔  ہم ہمیشہاپنے عوام ہی سے رجوع کرتے ہیں  اور ان کے ساتھ مل کر ہی  اپنی مشکلات پر قابو پاتے ہیں۔

اپنی قوم کی طرف سے، میں اپنے ہر شہری کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے اب تک جس صبر اور وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس تاریخی موڑ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ہم مل کر ترک صدی کی سیڑھیاں چڑھتے رہیں گے اور آگے بڑھتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں