نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد سرغنہ کوغیر فعال کردیا

دہشت گرد، جو PKK/KCK کی نام نہاد ایگزیکٹو کونسل میں شامل ہے اور کوڈ نام اسد فراشین کے نام سے پکارے جانے والے    اور  ماضی میں یورپ میں دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد  سرغنہ کے طور پر کام کرنے والے دہشت گرد کو غیر فعال کردیا گیا ہے

2003572
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد سرغنہ کوغیر فعال کردیا

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) نے   شمالی شام میں (انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن) انٹرپول کے ریڈ وارانٹ کے ساتھ مطلوب علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے نام نہاد ایگزیکٹو کونسل کے رکن عبدالرحمن چادر کو غیر فعال کردیا ہے۔

دہشت گرد، جو PKK/KCK کی نام نہاد ایگزیکٹو کونسل میں شامل ہے اور کوڈ نام اسد فراشین کے نام سے پکارے جانے والے    اور  ماضی میں یورپ میں دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد  سرغنہ کے طور پر کام کرنے والے دہشت گرد کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔

چادرجی  دہشت گردوں کی فہرست میں ریڈ  وارنٹ   سے مطلوب تھا  ترکیہ کی خفیہ سروس   نے شام کے   شمالی شہر قامیشلی  میں آپریشن کرتے ہوئے  مطلوبہ  دہشت گرد کو غیر فعال کردیا ہے۔

دریں اثناء شمالی عراق میں کیمپ سے فرار ہونے والے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے مزید 4 دہشت گردوں نے حبور اور سلوپی سرحدی چوکی پر  ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

وزارت قومی دفاع  کیا جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ  PKK سے فرار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میںوزارت  قومی دفاع نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں پناہ گاہ سے فرار ہونے والے PKK کے مزید 4 دہشت گردوں نے حبور اور سلوپی میں ترکیہ کی  سرحدی چوکی میں حکام کے سامنے  ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ  دہشت گردوں کے لیے واحد راستہ ترک عدلیہ  کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے۔



متعللقہ خبریں