اطالوی سابق وزیر اعظم ہمارے سچے دوست اور ترکیہ کو قدرو قیمت دینے والی اہم سیاسی شخصیت تھے، ایردوان

اطالوی سیاست پر ایک طویل مدت تک اپنی مہر ثبت کرنے والے برلوسکونی  نے اپنے پیچھے انمٹ اثرات چھوڑے ہیں

2000926
اطالوی سابق وزیر اعظم ہمارے سچے دوست اور ترکیہ کو قدرو قیمت دینے والی اہم سیاسی شخصیت تھے، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  پیر کو انتقال کر نے والے  سابق  اطالوی  وزیر اعظم سلویو برلوسکونی، واقعی ایک منفرد سیاست دان تھے جنہوں نے  کاروباری دنیا سے لے کر سیاست تک مختلف شعبوں میں اپنے منفرد  طرز اور کامیابیوں کے ساتھ اپنی دھاک بٹھائی تھی۔

صدر ایردوان نے برلسکونی کے لیے اطالوی اخبار میساگیرو ۔دوئم  کے لیے ایک مضمون تحریر کیا ہے۔

"میرے دوست برلوسکونی" کے الفاظ سے شروع ہونے والے مضمون میں ایردوان نے یاد دلایا کہ برلسکونی کے ساتھ ان کا پہلا رابطہ 3 نومبر 2002 کے انتخابات کے بعد ہوا تھا۔

جناب ایردوان نے لکھا ہے کہ "محترم برلوسکونی سے ہماری ملاقات  روم میں سر انجام پائی تھی،  جس دوران ترکیہ-اٹلی  تعلقات سے لے کر یورپی یونین تک کے معاملات پر  ایک جامع بات چیت ہوئی۔ہم نے ترکیہ اور اٹلی کے تعلقات کو ہر شعبے میں مضبوطی دلاتے  ہوئے  انہیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچایا ہے۔ ترکیہ-اٹلی شراکت داری نے دفاعی صنعت میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اتاک ہیلی کاپٹر کے معاہدے پر دستخط کے ساتھ جناب برلوسکونی نے ہمارے بلیو اسٹریم  قدرتی  گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے اہم سطح کا  تعاون فراہم کیا۔"

صدر ایردوان نے کہا کہ برلسکونی، جن سے ان کی  اکثر بین الاقوامی تنظیموں جیسا کہ نیٹو، جی-20، جی-8، عرب لیگ سمٹ، اور نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں   ملاقات ہوئی تھی ، اور جن کی انہوں نے ترکیہ میں کئی بار میزبانی کی، ایک ایسے شخص ہیں جودوست کے تصور کے مستحق ہیں۔ ان کے ساتھ  ذاتی دوستی کے علاوہ   وہ ترک قوم سے محبت اوراس کا  احترام کرنے والے اور  ترکیہ کو قدر وقیمت دینے والی ایک سیاسی شخصیت تھے۔

صدر ایردوان  نے بیان کیا ہے کہ"میں سمجھتا ہوں کہ اطالوی سیاست پر ایک طویل مدت تک اپنی مہر ثبت کرنے والے برلوسکونی  نے اپنے پیچھے انمٹ اثرات چھوڑے ہیں ۔ طویل مدت تک  مل کر کام کرنے والے اپنے قیمتی دوست  سلویو  برلوسکونی کی وفات پر   مجھے دلی افسوس ہوا ہے۔  میں نے اس دوستی  کی علامت کے طور پر ان کی رسم جنازہ میں وزیر خارجہ اور پارٹی کے ترجمان کو  ہماری نمائندگی کرنے کے لیے بھیجا ہے۔

ہم آپ کو پیچھے چھوڑی گئی خوبصورت یادوں اور ایک سچے دوست کی حیثیت سے  ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میں ان کے  اہل خانہ اور چاہنے والوں کے درد میں برابر کا شریک ہوں،  اپنے وطن و قوم کے نام  پر اطالوی  عوام سے اظہارِتعزیت کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں