ترک صدر کے دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حوالے سے اس ملک کا وزیر خارجہ کا اہم بیان

"ترک صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ، قبرصی ترک  عوام کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ ، اس کی تسلیم کی پالیسی کی حمایت کرنے کےان کے  عزم کا اعادہ کرتا ہے۔"

1998370
ترک صدر کے دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حوالے سے اس ملک کا وزیر خارجہ کا اہم بیان

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین ارطعرل اولو نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان اپنا پہلا سرکاری غیر ملکی دورہ ہمارے ملک کا  کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان منفرد تعلقات کی اہمیت کی تصدیق ہوتی ہے۔

ایک تحریری بیان میں ارطعرل اولو  نے، صدر ایردوان کے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دارالحکومت لیفکوشا کا دورہ کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا، "ترک صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ، قبرصی ترک  عوام کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ ، اس کی تسلیم کی پالیسی کی حمایت کرنے کےان کے  عزم کا اعادہ کرتا ہے۔"

اپنے بیان میں ایرطعرل اولو  نے صدر ایردوان کی قیادت میں دفاعی صنعت میں اہم اقدامات کے ذریعے ہونے والی پیش رفت کی طرف توجہ مبذول کرائی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے اس دورے کے حوالے سے کیے گئے تبصروں اور بیانات کو "غیر مہذبانہ " فعل  قرار دیا۔

انہوں  نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  سرعت سے ترقی کی جانب گامزن دفاعی صنعت کی وساطت سے مزید طاقتور بننے والی ترک فوج  کی بدولت  عالمی سطح پر اپنے اثر رسوخ میں اضافہ کرنے والا ترکیہ  قبرصی  ترک عوام  کے خلاف خطرات کا قلع قمع کرے گا اور ہمیں یقین کامل ہے کہ یہ پیش رفت  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کرنے   کا راستہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد رجب طیب  ایردوان کا بیرون ملک  دوروں کی کڑی میں ہمارے ملک میں سب سے پہلے آنا ، مادر وطن اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے مابین بے مثالی تعلقات کی اہمیت کا مظہر ہے۔



متعللقہ خبریں