امریکہ میں ترکش ہاوس پر حملہ آور کے گرفتار کرنے کے منتظر ہیں : چاوش اولو

چاوش اولو نے ایک ٹیلی ویژن چینل پر امریکہ میں ترکش ہاوس پر حملے سے متعلق اپنا  جائزہ  پیش کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور ابھی تک نہیں پکڑا گیا، اس کی تصاویر موجود ہیں اور اسے پکڑنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں

1989994
امریکہ میں ترکش ہاوس پر حملہ آور کے گرفتار کرنے کے منتظر ہیں : چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے   نیو یارک، امریکہ میں ترک ہاؤس پر حملے کے  بارے میں کہا ہے کہ ہم نے نہ صرف ترکش ہاوس  بلکہ  امریکہ میں ہمارے دوسرے مشنز کے لیے بھی حفاظتی اقدامات فراہم  کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چاوش اولو نے ایک ٹیلی ویژن چینل پر امریکہ میں ترکش ہاوس پر حملے سے متعلق اپنا  جائزہ  پیش کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور ابھی تک نہیں پکڑا گیا، اس کی تصاویر موجود ہیں اور اسے پکڑنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

وزیر چاووش اولو نے کہا کہ علاقے میں اضافی اقدامات کیے گئے ہیں، ایک پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا اور نیویارک پولیس کی گاڑیاں علاقے میں اس وقت تک نگرانی میں رہیں گی ۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملہ کیوں کیا گیاتاہم  حملہ آور کو گرفتار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی انگلیوں کے نشانات  حاصل کرلیے گئے ہیں  اور اسےگرفتار کرنا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ نیویارک پولیس اور محکمہ خارجہ اس معاملے کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ امریکی سفیر (جیف) فلیک نے تازہ ترین کام کے بارے میں ایک پیغام بھیجا، پھر ہم نے فون پر بات کی، اور ہم نے ان کی قریبی توجہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

چاووش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ میزبان ملک کے طور پر، امریکہ اپنے سفارتی مشن کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نے   نیو یارک، امریکہ میں ترک ہاؤس پر حملے کے  بارے میں کہا ہے کہ ہم نے نہ صرف ترکش ہاوس  بلکہ  امریکہ میں ہمارے دوسرے مشنز کے لیے بھی حفاظتی اقدامات فراہم  کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں