شمالی شام میں 6 دہشت گردوں کو غیر فعال   کر دیا گیا: حلوصی آقار

آقار نے استنبول میں منعقدہ انسداد دہشت گردی اور شام کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جو کہ ایک عظیم اور طاقتور ترکیہ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، عزم کے ساتھ جاری ہے

1989001
شمالی شام میں 6 دہشت گردوں کو غیر فعال   کر دیا گیا: حلوصی آقار

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار نے کہا ہے کہ  شمالی شام میں 6 دہشت گردوں کو غیر فعال   کر دیا گیا ہے۔

آقار نے استنبول میں منعقدہ انسداد دہشت گردی اور شام کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جو کہ ایک عظیم اور طاقتور ترکیہ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، عزم کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک  فوجی،  عراق اور شام کے شمال میں ان جگہوں میں داخل ہوئے جہاں دہشت گردوں نے کہا تھا کہ "داخل نہیں ہو سکتے۔ آقار نے کہا کہ  دہشت گردوں  کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک آخری دہشت گرد کو غیر فعال  نہیں کر دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ترک فوجی ،  دہشت گردوں کوان کے  اپنے ہی  کھودے ہوئے گڑھوں اور غاروں میں دفن کررہے ہیں ۔ 24 جولائی 2015 سے اب تک 37,860 دہشت گردوں کو غیر فعال کیا جا چکا ہے ۔  فرات شیلڈ آپریشن کے علاقے (شام کے شمال میں) میں مزید 6 دہشت گردوں کو غیر فعال   کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  شمالی عراق میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف شروع کی جانے والی  پنجہ  کلید آپریشن کے سلسلے کی کارروائیاں بڑے عزم کے ساتھ جاری ہیں۔

آقار نے کہا کہ گارا، زاپ، حقاروق، میتینا اور آواشین ، باسیان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں  کو  ایک ایک کر کے  تباہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں