ترکیہ، ہائی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتاءج کا اعلان کر دیا
ووٹوں کے تناسب سے کوئی بھی امیدوار سادہ اکثریت کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔، دوسرے راونڈ کا مقابلہ 28 مئی کو
1988530
ہائی الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
جن کے مطابق رجب طیب ایردوان نے 49.52 فیصد ، کمال کلچ دار اولو نے 44.88 فیصد اور سنان اوعان نے 5.17 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
انتخابات میں شرح شراکت 87.04 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان ووٹوں کے تناسب سے کوئی بھی امیدوار سادہ اکثریت کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدواروں میں سے ایردوان اور کلچ دار اولو دوسرے راونڈ میں نبرد آزما ہوں گے۔
28 مئی بروز اتوار منعقد ہونے والے انتخابات میں قابل قبول ووٹوں کی اکثریت کو لینے والا امیدوار صدر بنے گا۔
متعللقہ خبریں
نتَن یا ہو کی نسل کشی ہٹلر کی نسل کشی کو بھی مات دے چکی ہے : صدر ایردوان
ایردوان نے ان خیالات کا اظہار یونان کے کاتھیمیرینی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا