چاوش اولو کا ترکیہ کے محصور بحری جہازوں کے لیے روسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

انطالیہ میں اپنے بیان میں،  چاوش اولو  کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع  کردی گئی ہے

1988119
چاوش اولو کا ترکیہ کے محصور بحری جہازوں کے لیے روسی وزیر خارجہ  سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ   میولود چاوش اولو ، بحیرہ اسود اناج راہداری کے معاہدے کے  بارے  میں کہا ہے کہ ہمارے چھ جہاز آبنائے کرچ سے نہیں گزر سکے۔ میں نے (روسی وزیر خارجہ سرگئی) لاوروف کو فون کیا ہے اور ان سے  میکولائیف اور اولیویا کی بندرگاہوں میں پھنسے ہوئے ہمارے بحری جہازوں وہاں سے نکالنے کے بارے میں   اپنا کردار ادا  کریں۔

انطالیہ میں اپنے بیان میں،  چاوش اولو  کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع  کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چھ جہاز آبنائے کرچ سے تنازعات اور بارودی سرنگیں  ہونے کی وجہ سے  نہیں گزر سکے ہیں۔ انہوں نے کہا نہوں نے  کل سرگئی لاوروف  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے  آبنائے کرچ میں پھنسے ہوئے ہمارے جہازوں کے باہر نکلنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہےاور اس طرح ہم اپنے دوست اور برادر ملک  یوکرین سے  بھی  اسی طرح کے  تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔ 



متعللقہ خبریں