وزیر خارجہ  چاوش اولو کا فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو سے متعلق شدید ردِ عمل

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذلت آمیز چارلی ہیبڈو، جو انسانیت سے  عاری ہے ، ترک قوم کی توہین کررہا ہے۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے جو نفرت کے بیج بوتے ہیں اس نفرت کا خود ہی شکار ہو جاتے ہیں

1987661
وزیر خارجہ  چاوش اولو کا فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو سے متعلق شدید ردِ عمل
ibrahim-kalin-aa-1763476_2.jpg
fahrettin altun.jpg
cavusoglu.jpg

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو  جو پیغمبر اسلام کے خلاف اپنی توہین آمیز اشاعتوں کے لیے مشہور  ہے نے اپنے تازہ شمارے میں صدر رجب طیب ایردوان کو نشانہ بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیاہے۔

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذلت آمیز چارلی ہیبڈو، جو انسانیت سے  عاری ہے ، ترک قوم کی توہین کررہا ہے۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے جو نفرت کے بیج بوتے ہیں اس نفرت کا خود ہی شکار ہو جاتے ہیں۔  دراصل معاملہ یہ ہے کہ ترک قوم کوکسی   نہ کسی طر یقے  دبانے میں ناکام رہتے ہیں وہ مختلف چالوں سے ترک قوم کو نتیجہ  دکھانے کی ناکام کوشش  کرتے ہیں ۔

صدر کے اطلاعاتی امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  اور ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے صدر رجب طیب ایردوان کو نشانہ بنانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فخر الدین آلتون  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے اپنے اپنے سرورق  پر صدر ایردوان کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیزی کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

14 مئی کے صدارتی انتخابات میں ایردوان کی کامیابی کے بعد شائع ہونے والے کارٹون کا جائزہ لیتے ہوئے،آلتون  نے کہا ہے کہ ہم اس غیر اخلاقی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انہیں بے چارگی کی  نظروں سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ یہ سب  کچھ  اپنی مایوسی کو  مٹانے کے باعث کررہے ہیں۔  

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی چارلی ہیبڈو میگزین کے سروق کو بے ہودگی قرار دیا ہے۔

صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قالن  نے اس بات پر زور دیا کہ ترک قوم اس کا   28 مئی کو بلند آواز میں بہترین جواب دے گی۔

میگزین کے آج کے شمارے کے سرورق پر  صدر ایردوان کو نشانہ  بناتے ہوئے یہ الفاظ  تحریر کیے گئے ہیں "صرف قسمت ہی ہمیں ان سے بچائے گی۔"



متعللقہ خبریں