دنیا بھر میں ترکیہ کے انتخابات کی وسیع پیمانے پر بازگشت

صدر ایردوان نے کہا کہ اگر انتخابات دوسرے راؤنڈ میں جاتے ہیں تو وہ ملک کے فیصلے کا احترام کریں گے

1986510
دنیا بھر میں ترکیہ کے انتخابات کی وسیع پیمانے پر بازگشت

ترکیہ کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات  میں دنیا بھر میں قریبی طور پر دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں نے  اس حوالے سے لمحہ بہ لمحہ "تازہ ترین  پیش رفت" کی سرخی کے ساتھ خبریں رپورٹ کیں۔ خبرو ں میں بلند شرح شراکت  پر بھی توجہ مبذول کرائی گئی۔

  برطانوی  اسکائی نیوز نے اپنی خبر میں لکھا کہ " بیلٹ بکسوں کا تقریباً 97 فیصد  گنا جا چکا ہے۔ صدارتی دوڑ میں رجب طیب ایردوان کو  49.39 فیصد ووٹوں کے ساتھ سبقت حاصل" ۔

بی بی سی  نے اطلاع دی ہے کہ صدر ایردوان نے دارالحکومت  انقرہ میں  اپنے خطاب میں  کہا  ہے کہ  ضرورت پڑی تو ہم تو دوسرے مرحلے میں بھی مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں،   تا ہم  ہم  اپنی جیت  پر یقین رکھتے ہیں۔

روئٹرز نے     اپنی خبر میں کہا کہ ووٹوں کی گنتی جاری  ہونے والے  انتخابات میں  دونوں امیدواروں میں سے کوئی بھی 50 فیصد کی  حد کو عبور نہیں کر سکا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا کہ صدر ایردوان نے کہا کہ اگر انتخابات دوسرے راؤنڈ میں جاتے ہیں تو وہ ملک کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

میڈیا ادارے  فرانس 24 نے اپنے  قارئین کے ساتھ ان معلومات کا  اشتراک کیا کہ ایسا لگتا ہے   صدر کا فیصلہ دوسرے راؤنڈ میں ہو گا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ایردوان اپنے حریف سے آگے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اس بات پر زور دیا کہ 50 لاکھ نوجوان ووٹرز پہلی بار پولنگ میں گئے۔ اخبار نے ایردوان  اور کلچ دار اولو  کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے  پیغامات کو اپنے قارئین تک پہنچایا۔

اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے نے انتخابات میں بلند  ٹرن آؤٹ کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

مڈل ایسٹ آئی اخبار نے لکھا کہ انتخابات کے دوسرے راؤنڈ تک پہنچنے کی توقع  ہے۔

گارڈین اخبار نے اپنے قارئین کے ساتھ ایردوان کے  ان بیانات کا اشتراک کیا: " گو  کہ ابھی تک انتخابی نتائج کو حتمی شکل نہیں ملی ، اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرتا ہے کہ ہماری قوم کا انتخاب واضح طور پر ہماری طرف ہے۔"

سویڈشDagens Nyheter اخبار نے بھی اس بات پر زور دیا کہ شراکت کی شرح ریکارڈ سطح پر تھی۔

یونانی اخبار   کیتھی مریرینی  کا کہنا تھا  کہ  صدارتی امیدواروں میں سے کسی ایک  فیصد کی حد کو عبور نہ کر سکنے کی بنا پر دوسرا مرحلہ  انتخاب 28 مئی کو ہوگا۔



متعللقہ خبریں