ترکیہ اور ایران کا مشترکہ آزاد تجارتی علاقہ قائم کرنے کا فیصلہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ اور ایرانی ماہرین نے گزشتہ چند ماہ سے مذاکرات کیے ہیں اور مشترکہ آزاد تجارتی زون کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت تیار کی گئی ہے

1984118
ترکیہ اور ایران کا مشترکہ آزاد تجارتی علاقہ قائم کرنے  کا فیصلہ

ترکیہ اور ایران ایک مشترکہ آزاد تجارتی علاقہ قائم کر رہے ہیں۔

یہ بیان ایران کی سپریم کونسل آف فری اینڈ اسپیشل اکنامک زونز کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ اور ایرانی ماہرین نے گزشتہ چند ماہ سے مذاکرات کیے ہیں اور مشترکہ آزاد تجارتی زون کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت تیار کی گئی ہے۔

بیان میں، اس بات پر زور دیا گیا کہ "اچھے تعاون کا مقصد باہمی تجربے کو بانٹنا ہے"۔

بیان کے مطابق ترکیہ اور ایران کے درمیان مشترکہ آزاد تجارتی علاقے کے معاہدے پر ایک یا دو ماہ میں دستخط ہو نے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں