تین دنوں میں شمالی عراق اور شام میں 13 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا: حلوصی آقار

قیصری میں اپنے بیان میں، آقار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ترک فوجی ترکیہ  کی بقا اور سلامتی کے لیے جو ضروری وہ کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے

1983134
تین دنوں میں شمالی عراق اور شام میں 13 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا: حلوصی آقار

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے کہا کہ تین دنوں میں شمالی عراق اور شام میں 13 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔

قیصری میں اپنے بیان میں، آقار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ترک فوجی ترکیہ  کی بقا اور سلامتی کے لیے جو ضروری وہ کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

آقار نے کہا کہ عراق کے شمال میں دہشت گردوں کو ایک ایک کرکے  انہیں اور ان کے تمام  کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا، شام کے شمال میں دہشت گردی کی راہداری جس کے قیام کے منصوبے بنائے جا رہے تھے کو  تباہ کردیا گیا ہے اور انہیں  انہی کی  گڑھوں میں دفن کر دیا گیا  جو انہوں نے کھو د رکھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے اس لیے  ہمیں فتح کے نشے سر سر ہوش نہیں ہونا چاہیے   بلکہ ہمیں  اسی عزم اور حوصلے کے ساتھ جدوجہد کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  گزشتہ رات کی گئی کارروائیوں میں مزید 5 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا ہے اور اس طرح  تین دنوں میں  شمالی عراق اور شام میں 13 دہشت گردوں  کو  غیر فعال کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں