ترکیہ کی خفیہ سروس نے داعش کے سرغنہ کا صفایا کردیا : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نےان خیالات کا اظہار ٹی آر ٹی ترک اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ نشریات میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات  دیتے ہوئے کیا

1981346
ترکیہ کی خفیہ سروس نے داعش کے سرغنہ کا صفایا کردیا : صدر ایردوان
erdogan gazeteciler.jpg
erdogan.jpg

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کی خفیہ سروس  ایم آئی ٹی  نے داعش دہشت گرد تنظیم کے نام  نہاد سرغنہ کا صفایا کردیا  ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نےان خیالات کا اظہار ٹی آر ٹی ترک اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ نشریات میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات  دیتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے سب سے پہلے اپنی صحت کے بارے میں کہا کہ وہ  باکل تندرست ہیں  اور اس روز کے بعد سے  ترکیہ میں اپنے سیاسی  پروگرام اور  جلسوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہوں  اور ان جلسوں میں سب   اہم انقرہ پروگرام تھا۔

ہم بغیر رکے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں  اور ان رساتوں پر چلتے ہوئے ہیں ہم اپنی تونائی کا ذخیرہ  کرتے ہیں۔

صدر ایردوان   نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، عراق اور شام میں کام کرنے والے مختلف سطحوں پر PKK کے بہت سےنام نہاد سرغنہ  لیڈروں کو  ترکیہ کی خفیہ سروس  نے غیر فعال  کردیا ہے جبکہ  دہشت گرد تنظیم فیتو کے کچھ غیر ملکی اراکین کو ترکیہ لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  MIT نے 29 اپریل کو شام میں ایک آپریشن کے ذریعے داعش کے نام نہاد رہنما، کوڈ نام ابو حسین القریشی کو غیر فعال کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اب سے، ہم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف  بلا تفریق جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر ممالک میں آباد   30 لاکھ 300 ہزار شہری ووٹرز کی حیثیت سے  درج  ہیں۔  بیرون ملک 4 ہزار 469 بیلٹ بکس لگائے جائیں گے۔ یہ سلسلہ 9 مئی کو بیرون ملک نمائندہ آفس میں مکمل ہو جائے گا۔ ترکیہ کی کسٹم چوکیوں میں یہ سلسلہ  ماہ مئی میں مکمل ہو جائے  گا ۔ اس طرح ترک باشندے غیر ممالک میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال  کرسکیں گے   اور اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے ہم سے سب سے پہلے یہی سوال کیا تھا  "ہمیں ووٹ کا حق کب ملے گا؟" اور میں نے ان سے کہا تھا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے  ،  ہم یہ حق جلد فراہم کر دیں گے۔ دوسری حکومتوں نے بیرون ملک رہنے والے ہمارے شہریوں کو تب ہی یاد رکھا جب انہیں غیر ملکی کرنسی کی ضرورت تھی۔ ہم نے انہیں ووٹ کا حق دیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں