ترکیہ کی امسال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات بڑھ کر 54 ارب 317 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

جرمنی  کو  2 ارب 965 ملین ڈالر کے بعد امریکہ، 2 ارب 904 ملین ڈالر کے ساتھ اٹلی کی   2 ارب 760 ملین ڈالر کے  بعد برطانیہ  اور اس کے بعد  فرانس  کا نمبر آتا ہے

1978324
ترکیہ کی امسال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات بڑھ کر 54 ارب 317 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

ترکیہ کی امسال کی پہلی سہ ماہی میں  غیر ممالک کو برآمدات بڑھ کر 54 ارب 317 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

اس عرصے میں جرمنی کو سب سے زیادہ 4 ارب 877 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔

جرمنی  کو  2 ارب 965 ملین ڈالر کے بعد امریکہ، 2 ارب 904 ملین ڈالر کے ساتھ اٹلی کی   2 ارب 760 ملین ڈالر کے  بعد برطانیہ  اور اس کے بعد  فرانس  کا نمبر آتا ہے۔

جنوری تا مارچ کی مدت میں 13 ممالک کو برآمدات 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ ترکیہ سے بلغاریہ اور بیلجیئم کی درآمدات 1 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

پہلی سہ ماہی میں 100 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ برآمدات کرنے والے ممالک کی تعداد 76  ہوگئی ہے۔

ان ممالک میں سب سے زیادہ اضافہ سعودی عرب میں 755 پوائنٹ 1 فیصد کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب کے بعد مالی 540 پوائنٹ 9 فیصد اور روسی فیڈریشن 133 پوائنٹ 4 فیصد کے ساتھ شامل ہیں۔

اضافے کی شرح مالٹا میں 124 پوائنٹ 1 اور قازقستان میں 102 پوائنٹ 6 کے طور پر  دیکھی گئی ہے۔

پہلی سہ ماہی میں، 76 میں سے 23 ممالک میں یہ اضافہ دوہرا ہندسہ تھا جنہوں نے $100 ملین یا اس سے زیادہ کی برآمد کی۔

جاپان، میکسیکو، ہانگ کانگ اور جبوتی جیسے ممالک برآمدات میں اضافے کے ساتھ دیگر منڈیوں میں شامل تھے۔



متعللقہ خبریں