صدر رجب طیب ایردوان اورازبکستان کے صدر شوکت  مرزائیف کے درمیان ٹیلی  فونک رابطہ

ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ اور ازبکستان کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا

1974222
صدر رجب طیب ایردوان اورازبکستان کے صدر شوکت  مرزائیف  کے درمیان  ٹیلی  فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے ازبکستان کے صدر شوکت  مرزائیف سےٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ اور ازبکستان کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران  صدر ایردوان نےتوگ  گاڑی وصول کرنے پر  ازبکستان کے صدر مرزائیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

صدر ایردوان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عالم ترک   اپنے  اتحاد اور  یکجہتی سےترقی کرے گا۔ صدر  ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اور ازبکستان کے درمیان مضبوط تعاون  جاری رہے گا۔

ازبکستان کے صدر مرزائیف نے توگ  گاڑی کے تحفے پر صدر ایردوان  کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کی  قیادت میں صنعت کے ساتھ ساتھ ہر شعبے میں ترکیہ کی ترقی اور پیش رفت قابل قدر ہے۔ مرزائیف کہا کہ توگ  گاڑی کو  ترکیہ اور عالمِ ترک کی کامیابی کےطور پر یاد رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں