TRT افریقہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا نصب العین کا تعین  "جیسا ہے ویسا افریقہ" ہے

ٹی آر ٹی افریقہ چینل کا مقصد کا مقصد افریقہ کے حالات پر بغور نظر رکھنااور دنیا کو افریقہ کی  حقیقی  تصویر دکھانا ہے

1968392
TRT افریقہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم  کا نصب العین کا تعین  "جیسا ہے ویسا افریقہ" ہے

ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن TRT کے مقاصد کے دائرہ کار میں قائم کردہ نیا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم غیر ملکی زبانوں میں اپنی نشریات کو بڑھانے اور بین الاقوامی اثر رسوخ میں  بنانے  کے لیے TRT افریقہ کا نصب العین کا تعین  "جیسا ہے ویسا افریقہ" کے طور پرکیا گیا ہے۔ "

بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ہمراہ ترکیہ کی صدا کو دنیا بھر  تک پہنچانے کے مقصد سےTRT نے TRT Africa کا آغاز کیا ہے ، جس کا مقصد افریقہ کے حالات پر بغور نظر رکھنااور دنیا کو افریقہ کی  حقیقی  تصویر دکھانا ہے۔

چار زبانوں میں نشریات جاری کرنے والے  TRT Africa کا مقصد افریقہ میں خبروں کا ایک معتبر ذریعہ بننا، افریقی ممالک کے لیے اہم عالمی کہانیوں کو اجاگر کرنا، اور براعظم کے مقامی مسائل کو پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔

استنبول میں منعقدہ TRT افریقہ ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم کی تشہیر کی میزبانی TRT کے جنرل منیجر مہمت زاہد سوبا جی، صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹر فخرالدین آلتون، TRT  ایگزیکٹیوبورڈ کے چیئرمین احمد البائراک، صومالیہ کے وزیر اطلاعات، ثقافت و سیاحت داؤد اویس جاما، افریقی نشریاتی یونین کے  سینئر  ڈائریکٹر  Gregoire Ndjaka، TRT مینجمنٹ، افریقی براڈکاسٹنگ یونین کے اراکین اور غیر ملکی مشن کے نمائندوں اور تقریباً 25 افریقی ممالک کے 50 سے زیادہ سینئر میڈیا ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں