امریکی وزیر خارجہ کی جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری

۔ہم اس المناک آفت کے رونما ہونے والے ان ایام میں اپنے سٹریٹجک پارٹنر اور نیٹو کے اتحادی ملک ترکیہ سے تعاون کر رہے ہیں

1948873
امریکی وزیر خارجہ کی جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری

امریکی  وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دارالحکومت انقرہ میں جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی۔

قاہرامان ماراش نے زلزلے کے بعد ترکیہ کےدورے کے دائرہ کار میں صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ملاقات کرنے والے  وزیر بلنکن نے  اپنے وفد کےہمراہ  مزار اتاترک  پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

بلنکن نے بعد ازاں مزار اتاترک کے خصوصی رجسڑ پر مندرجہ ذیل تاثرات قلم بند کیے:’’میں ترک قوم اور عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کو خراج عقیدت پیش کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ہم اس المناک آفت کے رونما ہونے والے ان ایام میں اپنے سٹریٹجک پارٹنر اور نیٹو کے اتحادی ملک ترکیہ سے تعاون کر رہے ہیں تو  اس وقت  مجھے یہاں پر  امریکی عوام کی نمائندگی کرنے پر فخر  ہے۔ جمہوریہ ترکیہ کے معرض ِ وجود میں آنے سے ابتک ہمارے عوام کے بیچ قائم روابط، خاص طور پر  حالیہ المیہ  کا سامان ہونے والے ان ایام میں مضبوطی اور طاقت  حاصل کرنے  کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ‘‘



متعللقہ خبریں