ترکیہ کا شکوہ بجا ہے،سوچی معاہدے کی بعض شرائط پوری نہیں کی گئی ہیں: لیوروف

روسی وزیر خارجہ  سرگی لیوروف نے  کہا ہے کہ روس نے شام کے  معاملے میں ترکیہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں شامل شرائط کو فی الوقت پورا نہیں کیا ہے

1934788
ترکیہ کا شکوہ  بجا ہے،سوچی معاہدے کی بعض شرائط پوری نہیں کی گئی ہیں: لیوروف

روسی وزیر خارجہ  سرگی لیوروف نے  کہا ہے کہ روس نے شام کے  معاملے میں ترکیہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں شامل شرائط کو فی الوقت پورا نہیں کیا ہے۔

لیوروف نے  روس کی گزشتہ سال پر مبنی خارجہ پالیسیوں سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا ۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ  شام کے موضوع پر سب سے اہم مسئلہ ادلب کا ہے جہاں سے دہشتگردوں کا خاتمہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اہم ہے،شمال مشرقی شام میں  پی کےکے وائی  پی جی  جیسی دہشتگرد تنظیم اور شامی انتظامیہ کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی ضرورت ہے  لیکن ہم اس بارے میں  ترکیہ کے خدشات سے بھی با خبر ہیں۔

لیوروف نے مزید کہا کہ  مشرقی شام میں امریکہ ایک کرد نیم خود مختار ریاست کا قیام چاہتا ہے جس پر ترکیہ تذبذب کا شکار ہے،کچھ عرصہ قبل وزیر خارجہ چاوش اولو نے مجھے وائی پی جی عناصر کو ترک سرحد  سے دور کرنے پر مبنی  سوچی معاہدے کی یاد دہانی کروائی تھی میرے عزیز دوست چاوش اولو کا شکوہ ہے کہ روس نے تاحال اس معاہدے کی بعض  شرائط پوری نہیں کی ہیں  اُن کا شکوہ حق بجانب ہے، مگر کیا کریں یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں