ترکیہ: ہم ہنگری کو امریکی ساختہ کی جگہ ترکیہ ساختہ راکٹ لانچر سسٹم کی پیشکش کرتے ہیں

اگر امریکن HIMARS راکٹ لانچر سسٹم کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے تو ہم ترکیہ ساختہ سسٹم فروخت کر کے ضروری تعاون پر تیار ہیں: وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک

1933685
ترکیہ: ہم ہنگری کو امریکی ساختہ کی جگہ ترکیہ ساختہ راکٹ لانچر سسٹم کی پیشکش کرتے ہیں

ترکیہ نے ہنگری کو، امریکی ساختہ راکٹ لانچر سسٹم HIMARS کی جگہ ،ترکیہ ساختہ راکٹ لانچر سسٹم کی پیشکش کی ہے۔

ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک ہنگری کے دارالحکومت بداپست کے سرکاری  دورے پر ہیں جہاں انہوں نے 'ترکیہ۔ہنگری 8 ویں ٹرم کمبائن اقتصادی کمیشن 'کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے بعد انہوں نے ہنگری کے وزیر  برائے خارجہ  امور و تجارت 'پیٹر سیزیجارتو' کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ کا ہدف توانائی کا مرکز بننا ہے اور ترکیہ  نہایت پُر اعتماد قدموں کے ساتھ اس ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔  مشاورت میکانزموں اور  سرمایہ کاریوں کی مدد سے ترکیہ۔ہنگری باہمی تعلقات  میں شاندار بہتری آئی ہے۔ دونوں ملکوں  کے درمیان صنعت کے شعبے میں بھی  تعاون بہترین شکل میں فروغ پا رہا ہے۔

وارانک نے کہا ہے کہ ترکیہ ، امریکن HIMARS راکٹ لانچر سسٹم کے معاملے میں، بطور متبادل   بداپست انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔ میں نہیں جانتا کہ ہنگری  HIMARSکے معاملے میں کوئی قدم اٹھاتا ہے یا نہیں لیکن یہ ضرور جانتا ہوں کہ اس سسٹم کی متبادل مصنوعات ہم ترکیہ میں پیدا کر رہے ہیں۔ اگر اس سسٹم کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے تو ہم ترکیہ ساختہ سسٹم فروخت کر کے ضروری تعاون کے لئے تیار ہیں"۔

ہنگری کے وزیر خارجہ سیزیجارتو نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان اسلحے کی فروخت کے سمجھوتے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "ہمارے پاس کھُلی پیشکشیں  موجود ہیں اور یقیناً سب سے پہلے وزارت دفاع اور اس کے بعد حکومت ان پیشکشوں کا جائزہ لے گی"۔



متعللقہ خبریں