جب تک ترکیہ کوایک عظیم اورطاقتورعالمی قوت نہیں بلایتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار   انٹرپرینیورئل بزنس مین فاؤنڈیشن اور ٹرکش یوتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "ترکی انٹرپرینیورز میٹنگ اور 9ویں انٹرپرینیورشپ ایوارڈز کی تقریب" کے لیے ایک ویڈیو پیغام  میں  کیا ہے

1911085
جب تک ترکیہ کوایک عظیم اورطاقتورعالمی قوت نہیں بلایتے اس وقت تک  چین سے نہیں بیٹھیں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جب تک وہ  ترکیہ کو ایک عظیم اور طاقتور ملک نہیں بنا دیتے اس وقت تک اپنی  جدوجہد جاری رکھیں ۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار   انٹرپرینیورئل بزنس مین فاؤنڈیشن اور ٹرکش یوتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "ترکی انٹرپرینیورز میٹنگ اور 9ویں انٹرپرینیورشپ ایوارڈز کی تقریب" کے لیے ایک ویڈیو پیغام  میں  کیا ہے۔

اپنے پیغام میں  صدر  ایردوان   نے کہا کہ وہ   نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا  کے  شروع   ہونے اور  پھر روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی  اور جنگ سے  بحیثیت انسانیت وہ ایک تکلیف دہ دور سے گزر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  ترقی یافتہ ممالک سمیت بہت سی معیشتوں کو مہنگائی سے کساد بازاری تک، ملازمتوں میں کمی سے لے کر توانائی اور خوراک کے بحران تک سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

ترکی جو وبا کے عمل سے کامیابی سے باہر نکلا ہے ،  وبا کے بعد کے ان چیلنجوں پر قابو پا رہا ہے۔ ہم اپنے اقتصادی ماڈل کے مثبت اثرات دیکھ رہے ہیں، جو  ہر میدان میں سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ذریع ترکیہ کی ترقی پر منتج ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے ماحول میں جہاں کووڈ-19 کی وبا نے دنیا کی معیشتوں کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا، ہم G-20 میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل تھے۔ ہماری شرح نمو گزشتہ سال 11 فیصد اور اس سال کی پہلی ششماہی میں 7.5 فیصد تھی۔ اگرچہ ہماری لیبر فورس میں شرکت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، لیکن ہم نے روزگار میں 31 ملین کے  ہدف کو عبور کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی ہر ماہ برآمدات میں ایک نیا ریکارڈ توڑ کر اپنے اہداف کی طرف بڑی سرعت سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرمایہ کاری کو بلاتعطل جاری رکھنے کو بھی بہت اہمیت دیتے ہیں۔ 29 اکتوبر کو اپنی مقامی  الیکٹرک کار، TOGG کے کارخانے کا آغاز  کرتے ہوئے ، ہم نے اپنی قوم کا ایک اور 60 سالہ خواب پورا کر دیا ہے۔ منگل کو ہمارے ملک کے سب سے  بڑے ڈیم ،  یوسف ایلی ڈیم اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ  کا افتتاح کیا ۔

ہم ایک ایک کر کے اپنے ترکیہ صدی کے وژن کے ٹھوس منصوبوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اپنے راستے پر گامزن ہیں۔ امید ہے کہ ہم اس وقت تک  اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے جب تک  ہم ایک عظیم اور طاقتور ترکیہ  نہیں قائم کرلیتے۔ ہم دہشت گردی یا دہشت گرد تنظیم کی باگ ڈور اپنے  ہاتھوں میں لینے والی  سامراجی گ قوتوں کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم آپ کے اور نوجوان کاروباری افراد کے  تعاون  سے  21 ویں صدی کو ترکیہ کی صدی بنا دیں گے۔



متعللقہ خبریں