اقوام متحدہ کے ترقیاتی تعاون کے ادارے نے استنبول میں شاخ قائم کر لی

ترک مندوب نے کہا کہ ترکیہ دائما اس شاخ کے استنبول میں کھلنے کا منتظر رہا ہے ،یہ دفتراقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام اور ترکیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کا وسیلہ بنے گا

1904576
اقوام متحدہ کے ترقیاتی تعاون کے ادارے نے استنبول میں شاخ قائم کر لی

  ترکیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان ترقیاتی تعاون  کی استنبول میں شاخ کھولنے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔

  اس معاہدے پر  ترکیہ کے مستقل مندوب فریدون سینیر لی اولو  اور اقوام متحدہ کے امور ترقیاتی  تعاون کے نائب سیکریٹری  آسکر فرنانڈز تارانکو  نے دستخط کیے ۔

 اس موقع پر ترک مندوب نے کہا کہ ترکیہ دائما اس شاخ کے استنبول میں کھلنے کا منتظر رہا ہے ،یہ دفتراقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام اور ترکیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کا وسیلہ بنے گا، اقوم متحدہ کے اس وقت ترکیہ میں متعدد دفاتر موجود ہیں، ہمارا مقصد ترکیہ کو اقوام متحدہ کا ایک اہم علاقائی مرکزبنانا ہے ۔

 نائب سیکریٹری فرنانڈز تارانکو نے بھی  اس معاہدے پر ترک مندوب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ  معاہدہ تنظیم کی اصلاحاتی کوششوں میں معاون بنے گا، ہم  دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک استنبول میں اس شاخ کے کھلنے پرمسرور ہیں کیونکہ یہ شہر ایک اہم علاقائی مرکز ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں