صدر رجب طیب ایردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ازبکستان  روانہ  ہوں گے

صدر ایردوان   جو ازبکستان کے صدر، شوکت  مرزاءیف  کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے، سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ رابطے بھی قائم کریں گے

1879812
صدر رجب طیب ایردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ازبکستان  روانہ  ہوں گے

صدر رجب طیب ایردوان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ازبکستان  روانہ  ہوں گے۔

صدر ایردوان   جو ازبکستان کے صدر، شوکت  مرزاءیف  کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے، سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ رابطے بھی قائم کریں گے۔

صدر ایردوان سمرقند میں درخت لگانے کی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں سربراہی اجلاس منعقد ہوگا، شہر کے نئے تعمیر شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے، جسے "ابدی شہر" بھی کہا جاتا ہے، اور عشائیہ کے ل موقع پر  دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

صدر ایردوان اگلے روز   سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، فیملی تصویر  بنوانے کے بعد  سربراہی اجلاس کے دوسرے سیشن سے خطاب کریں گے۔

صدر ایردوان کے   سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں سربراہان مملکت، خاص طور پر روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دو طرفہ   ملاقات کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ صدر ایردوان کی روسی صدر پوتن کے ساتھ ملاقات میں اناج راہداری کا مسئلہ اہم ایجنڈا ہو گا۔

سربراہی اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن روس، چین، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، پاکستان، بھارت اور ازبکستان کے علاوہ تنظیم کے مبصر ارکان، بیلاروس، منگولیا اور ایران کے صدور کے علاوہ میزبان ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف کی دعوت پر ترکمانستان   کے صدر  سردار  بردی محمدوف  اور بین الاقوامی    تنظیموں کے  نمائندے  بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں