ترک صدر اور اسپیکر اسمبلی کا ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر تعزیتی پیغام

ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات کی  اطلاع نے  ہمیں  دلی صدمہ پہنچایا ہے

1877799
ترک صدر اور اسپیکر اسمبلی  کا ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر تعزیتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  نے  96 سال کی عمر میں  چل بسنے والی  برطانوی  ملکہ  الزبتھ دوئم کے  لیے تعزیتی  پیغام دیا ہے۔

صدر ایردوان نے سماجی رابطوں کے پیج پر   اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ  ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات کی  اطلاع نے  ہمیں  دلی صدمہ پہنچایا ہے۔  "میں  شاہی خاندان اور دوست و اتحادی   سلطنت ِ متحدہ کے عوام اور حکومت    سے  دلی  طور پر ااظہار تعزیت کرتا ہوں۔ "

ترکیہ  گرینڈ  نیشنل اسمبلی کے اسپیکر  مصطفی شین توپ نے بھی اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ  " میں ملکہ  الزبتھ دوئم کی  وفات پر   برطانوی عوام کے غم  میں برابر کا شریک ہوں  اور شاہی کنبے   سے  تعزیت کرتا ہوں۔"

 



متعللقہ خبریں