وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو کی ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ ولادیمیر ناروف سے ملاقات

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو  نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ترکی-ازبکستان-آذربائیجان کے وزرائے خارجہ  کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے موقع پر   ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ ولادیمیر ناروف سے ملاقات کی ہے

1862538
وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو کی  ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ ولادیمیر ناروف سے  ملاقات

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو  نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ترکی-ازبکستان-آذربائیجان کے وزرائے خارجہ  کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے موقع پر   ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ ولادیمیر ناروف سے ملاقات کی ہے۔

اجلاس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے چاوش اوغلو نے کہا کہ ترکی-آذربائیجان-ازبکستان کے وزرائے خارجہ، تجارت اور ٹرانسپورٹ کا سہ فریقی اجلاس تجارت، لاجسٹکس، نقل و حمل اور برادر ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے  بڑی اہمیت کا حامل ہے اور خاص طور پر یہ سب کچھ   ازبکستان کے صدر شوکت مرازائیف کے ویژن کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دوطرفہ تعلقات  ازبکستان میں منعقدہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے اجلاس کے ساتھ جامع تزویراتی تعاون کی سطح پر لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دائرہ کار  میں دو طرفہ تجارتی حجم میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور وہ اسے 10 بلین ڈالر تک لےجانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ازبکستان اور ترکی اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، ناروف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور انسانی تعلقات میں بڑی تیزی سے فروغ حاصل ہوا ہے۔

ناروف نے  کہا کہ  یہ حقیقت کہ تعلقات سٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر پہنچ چکے ہیں  اور اس  سے دو طرفہ تعاون کو مزید  فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

27 اپریل کو ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر تقرری کے ساتھ، نائب وزیر خارجہ ولادیمیر ناروف کو صدر نے نائب وزیر خارجہ کے طور پر فرائض سونپے ہیں ۔



متعللقہ خبریں