ترکی کی سیاحت کی آمدنی میں سال کی دوسری سہ ماہی میں 190 فیصڈ اضافہ

ترکی کے شماریاتی ادارے (TUIK) نے اپریل-مئی-جون کی مدت پر محیط دوسری سہ ماہی کے سیاحت کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے

1861127
ترکی کی سیاحت کی آمدنی میں سال کی دوسری سہ ماہی میں 190 فیصڈ اضافہ

ترکی کی سیاحت کی آمدنی میں سال کی دوسری سہ ماہی میں 190 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

ترکی کے شماریاتی ادارے (TUIK) نے اپریل-مئی-جون کی مدت پر محیط دوسری سہ ماہی کے سیاحت کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے ۔

اس عرصے  کے دوران  ملک کی سیاحت سے آمدنی 8 ارب 717 کروڑ 103 ہزار ڈالر رہی۔

اس سہ ماہی میں کیے گئے اخراجات میں سے ذاتی اخراجات 6 ارب 273 ملین ڈالر سے زیادہ ہیں اور پیکج ٹور کے اخراجات 2 ارب 444 ملین 39 ہزار ڈالر ہیں۔

اس عرصے میں سیاحوں  کی تعداد میں 193.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

70 فیصد سے زیادہ غیر ملکی  سیاح  "سفر، تفریح، کھیل اور ثقافتی سرگرمیوں" کے لیے ترکی کی سیاحت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں