انڈونیشیا میں نئے ترک سفارتخانے کے دفتر کا افتتاح

انڈونیشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے علاوہ، وہ عالمی مسائل پر قریبی تعاون اور مشاورت میں ہیں، میولود چاوش اولو

1816477
انڈونیشیا میں نئے ترک سفارتخانے کے دفتر کا افتتاح

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  اور ان کے انڈونیشیائی ہم منصب، رتنو مرسودی نے سرکاری طور پر انقرہ میں انڈونیشیا کے سفارت خانے کی نئی سروس بلڈنگ کا افتتاح کیا۔

وزیر خارجہ چاوش اولو ، انڈونیشیا کے وزیر خارجہ رتنو مرسودی ، انقرہ میٹروپولیٹن کے میئر منصور یاوش اور انڈونیشیا کے سفیر لالو محمد اقبال نے انقرہ میں انڈونیشیا کے سفارت خانے کی نئی سروس بلڈنگ کے باضابطہ افتتاح کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

یہاں اپنی تقریر میں، چاوش اولو نے کہا کہ انڈونیشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے علاوہ، وہ عالمی مسائل پر قریبی تعاون اور مشاورت میں ہیں۔

"جی 20 ممالک کے طور پر، تجارتی اور اقتصادی تعلقات ہمارے ایجنڈے میں ترجیحی مسائل میں سے ایک ہیں۔ ہم اعلیٰ سطح کے رابطوں، تجارت سے لے کر دفاعی صنعت تک اپنے تعاون کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔"

مرسودی نے بھی اس موقع پر کہا  کہ"میں ان تمام لوگوں کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں جنہوں نے اس سفارت خانے کی تعمیر  میں تعاون کیا۔"



متعللقہ خبریں