جمال خاشقجی قتل کیس سعودی عدلیہ کے حوالے کیا جائے: ترک عدالت

سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کی سماعت سے متعلق ترک عدلیہ نے حکم دیا کہ اب اس مقدمے کی سماعت سعودی عدلیہ کے حوالے کر دی جائے

1808951
جمال خاشقجی قتل کیس سعودی عدلیہ کے حوالے کیا جائے: ترک عدالت

امریکی واشنگٹن پوسٹ اخبارکے سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے استنبول میں  واقع سعودی قونصل خانے میں قتل  سے متعلق مقدمہ  کے تحت 26 مفرور ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

 اس وجہ پر ترک عدالت نے یہ مقدمہ سعودی عدلی حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیاہے۔

خاشقجی قتل مقدمے کی سماعت کے وقت  عدالت میں ان کی منگیتر خدیجہ چنگیز اور وکلا موجود تھے۔

عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئےمقدمے کی صورت حال  کے پیش نظر اسے سعودی حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔

یاد رہے کہ جمال خاشقجی دو اکتوبر 2018 کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیئے گئے تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں