صدر ایردوان کی طبی حالت بہتری کی جانب مائل ہے، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

صدر ایردوان  کی  یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی اور روسی صدر ولا دیمر پوتن کو  یکجا کرنے کی  پیش کش انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے

1774976
صدر ایردوان کی طبی حالت بہتری کی جانب مائل ہے، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم  قالن  نے اطلاع دی ہے کہ    کورونا  وائرس کا  ٹیسٹ  مثبت آنے والے  صدر رجب طیب ایردوان کی  صحت میں بہتری  آرہی ہے۔

ابراہیم قالن نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل   سے بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  صدر ِ محترم  کی طبی حالت  گزشتہ  ایام سے کہیں زیادہ بہتر ہے، جبکہ ان کے معالجین کا کہنا ہے کہ چند روز کے اندر ان کا  ٹیسٹ منفی میں آجائیگا۔

ترجمان قالن نے نیٹو سے ترکی کو شکریہ کا پیغام ملنے  کی یاد دہانی کراتے ہوئے  کہا کہ  بحران کے  حل سے متعلق  یوکیرین  اور روس کے ساتھ  مذاکرات کر سکنے والا واحد ملک ترکی  ہے۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ صدر ایردوان  کی  یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی اور روسی صدر ولا دیمر پوتن کو  یکجا کرنے کی  پیش کش انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

قالن نے بتایا کہ اسرائیل نے مسئلہ فلسطین کے حوالےسے پائدار اقدام اٹھانے  شروع کر دیے  ہیں ، اسرائیلی صدر  کا دورہ ترکی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت فلسطین کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے   25 لاکھ شامی شہریوں کے آباد ہونے والے ادلیب سے   کسی نقل مکانی  کی لہر کا سد باب کرنے  کے لیے  علاقے میں موجود ترک  فوجیوں نے  نمایاں    کردار ادا کیا ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں