ترک صدارتی ترجمان کی امریکی سلامتی کے مشیر سولیوان سے بات چیت

سیاسی، اقتصادی اور دفاعی معاملات سمیت دو طرفہ تعلقات  پر غور

1772061
ترک صدارتی ترجمان کی  امریکی  سلامتی کے مشیر سولیوان سے بات چیت

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان سے ٹیلی فون پر  بات چیت کی۔

اس دوران سیاسی، اقتصادی اور دفاعی معاملات سمیت دو طرفہ تعلقات  پر غور کیا گیا، روس۔ یوکیرین بحران، ترکی۔ آرمینیا تعلقات میں سلسلہ  معمولات اورخطے کے دیگر معاملات   زیر غور آئے۔

ٹیلی فون  گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین ، حقیقت پسند،  اور قابل دوام ڈائیلاگ کے قیام   کا موقع فراہم کرنے والے میکانزم  کو فی الفور عملی جامہ پہنائے جانے کی اہمیت کی یاد دہانی کرائی گئی۔

ابراہیم قالن نے اس ملاقات میں بتایا کہ  نیٹو کے اتحادی کی حیثیت سے  ترکی یوکیرین بحران کو رفع دفع کرنے   کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 


 

 



متعللقہ خبریں