ترکی: وزیر خارجہ چاوش اولو بحرین کے دورے پر

چاوش اولو۔ الزیانی مذاکرات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات میں بہتری کے لئے مشترکہ اہداف کا ذکر کیا گیا اور مارچ میں کمبائن اقتصادی کمیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے

1770674
ترکی: وزیر خارجہ چاوش اولو بحرین کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے دورہ بحرین کے دوران، ماہِ مارچ میں دونوں ملکوں کے درمیان، کمبائن اقتصادی کمیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چاوش اولو نے بحرین کے دارالحکومت ماناما میں اپنے ہم منصب عبداللطیف بن راشد الزیانی کے ہمراہ بین الوفود مذاکرات کئے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات میں بہتری کے لئے مشترکہ اہداف کا ذکر کیا گیا اور مارچ میں کمبائن اقتصادی کمیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پانچ سالہ وقفے کے بعد کئے گئے اس دورہ بحرین میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولیعہد پرنس اور وزیر اعظم سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ ملاقات کا بھی پروگرام رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں