تاجکسان اور کرغزستان کے درمیان فائر بندی پر ترکی کا اظہار مسرت

ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہونے کی تمنا کے ساتھ بیان میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار

1770149
تاجکسان اور کرغزستان کے درمیان فائر بندی پر ترکی کا اظہار مسرت

ترکی نے کہا کہ اسے خوشی ہے کہ تاجکستان اور کرغزستان کی سرحد پر شروع ہونے والا تنازعہ فریقین کی مشترکہ سوجھ بوجھ  سے حل ہو گیا ہے اور فائر بندی  قائم ہو گئی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دونوں دوست اور برادر ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے پرامن تصفیہ  کے لیے اپنی مخلصانہ خواہش کا اعادہ کرتے ہیں۔"

ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہونے کی تمنا کے ساتھ بیان میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

گزشتہ شام کرغزستان اور تاجکستان کے سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس دوران دو افراد ہلاک اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ممالک نے مکمل جنگ بندی پر اتفاق قائم کر لیا تھا۔

 


 



متعللقہ خبریں